صادق علی ڈوگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی محکمہ ہیلتھ میانوالی حکومت پنجاب کے تعاون سے لاری اڈہ میانوالی کے مقام پر ڈرائیوروں کیلئے فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

صادق علی ڈوگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی محکمہ ہیلتھ میانوالی حکومت پنجاب کے تعاون سے لاری اڈہ میانوالی کے مقام پر ڈرائیوروں کیلئے فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد جاری ہے  ۔ ضلع میانوالی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کیلئے فری علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ڈی پی میانوالی  نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے انقلابی قدم قرار دیا مزید ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد روڈ حادثات کی روک تھام ہیں۔ صحت مند ڈرائیور محفوظ سفر کا ضامن ہوتا ہے اور کیمپ میں کام کرنے والی ٹیم کے جذبہ خدمت کو سراہا ۔

Tuesday, May 9, 2017